قلندرز کیلئے PSL ختم ہوا ہے، محنت کا سلسلہ نہیں، عاطف رانا

قلندرز کیلئے PSL ختم ہوا ہے، محنت کا سلسلہ نہیں، عاطف رانا


لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کیلئے پی ایس ایل ختم ہوا ہے، محنت کا سلسلہ نہیں، کل سے لاہور قلندرز پھر سے محنت شروع کردے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ قلندرز شکست سے ڈرنے والے نہیں اس وجہ سے نوجوانوں کو زیادہ موقع دیا ہے۔

عاطف رانا نے کہا کہ اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی اور انجری کی وجہ سے کمبینیشن نہیں بن سکا اور کچھ قسمت نے بھی ساتھ نہیں دیا جس پر لاہور قلندرز کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔

عاطف رانا کا کہنا تھا کہ راشد خان کا متبادل پوری دنیا میں نہیں ہے، تین سے چار اہم کھلاڑی ٹیم کو دستیاب نہ ہوں تو مشکل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہم کھلاڑی نہ ہونے کے باوجود لاہور قلندرز آخری بالز تک لڑتی نظر آئی، فخر زمان بھی فارم میں نہیں آسکے، شکست کا کوئی والی وارث نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار پیچز بیٹنگ کیلئے زیادہ سازگار نظر آئیں، شاہین کی ایک دو پرفارمنس سے ان کو رائٹ آف نہیں کیا جاسکتا، تاہم شاہین کی کلاس پرمینینٹ ہے فارم تو آتی جاتی رہتی ہے۔

عاطف رانا نے کہا کہ جو کام اظہر علی، محمد حفیظ اور میکولم نہیں کرسکے وہ شاہین نے ایک نہیں دو بار کیا، شاہین نے دو بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا، شاہین میں لیڈر شپ کی خوبی ہے۔

سی ای او نے کہا کہ لاہور قلندرز ہارے یا جیتے لوگ انہیں یاد رکھتے ہیں کیونکہ وہ اس ٹیم سے پیار کرتے ہیں۔

عاطف رانا نے بتایا کہ لاہور قلندرز کی شہرت اور ان کا ڈیولپمنٹ پروگرام ہے جو جاری رہے گا، نوجوان اور باصلاحیت کرکٹرز کیلئے قلندر کے دروازے کھلے رہیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں