لاہور: قرنطینہ کے دوران اداکارہ مایا علی کی بہترین اندازمیں بیکنگ کی وڈیووائرل ہوگئی ہے۔
فلم ’طیفہ ان ٹربل‘ میں اپنی اداکاری کے جوہردکھانے والی اداکارہ مایا علی نے کورونا وائرس سے متعلق اپنے مداحوں کے لیے گھرکی صفائی کرتے ہوئے ایک وڈیوبنائی تھی جس میں وہ خاص طورپرگھرکے سوئچ بورڈ، سیڑھیوں کی رلنگ اوردروازے کے لاک سمیت گھرکی ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بھی صاف کررہی تھیں جن پرعموماً لوگوں کا دھیان نہیں جاتا۔
اب اداکارہ نے انسٹاگرام پرایک ایسی وڈیوشیئرکی جس میں وہ بیکنگ کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ قرنطینہ میں ان کی بیکنگ جاری ہے، میں نے پہلی بار پہلی بارچاکلیٹ چپ کوکیزبنائے جو ان کی والدہ کی جانب سے بھی پسند کیے گئے۔
اداکارہ نے کہا چاکلیٹ چپ کوکی بنانے میں انہیں بہت مزہ آیا لیکن اس سے زیادہ مزہ ان کوکیز کھانے میں تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے کورونا وائرس کے باعث یومیہ اجرت کمانے والوں کے لیے بھی حکومت پاکستان سے درخواست کی تھی کہ وہ ان خاندانوں کی خوارک کے لیے کچھ کرے۔