قرآن پاک کی بے حرمتی: مغربی دنیا کمینگی کی انتہا پر پہنچ چکی، مفتی تقی عثمانی


ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے مسلمان حکومتوں سے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے اور نوجوان الیاس کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مسلمانوں کو رواداری کا درس دینے والی مغربی دنیا قرآن کریم کے ساتھ بزدلی اور کمینگی کی انتہا پر پہنچ چکی ہے کہ اس کی بے حرمتی کے لئے باقاعدہ تقریب منائی جارہی ہے۔

انہوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والے نوجوان الیاس کو سراہتے ہوئے کہا کہ آفرین ہے اس جوان پر جس نے اس کمینگی کا عملی جواب دیا، افسوس ہے کہ نہ میڈیا نے اسے اہمیت دی نہ ترکی کے سوا کسی مسلم ملک نے۔

Muhammad Taqi Usmani@muftitaqiusmani

مسلمانوں کو رواداری کا درس دینے والی مغربی دنیا قرآن کریم کے ساتھ بزدلی اور کمینگی کی انتہا پر پہنچ چکی ہے کہ اسکی بے حرمتی کے لئے باقاعدہ تقریب منائی جارہی ہے۔آفرین ہے اس جوان پر جس نے اس کمینگی کا عملی جواب دیا۔افسوس ہے کہ نہ میڈیا نے اسے اہمیت دی نہ ترکی کے سوا کسی مسلم ملک نے

2,870 people are talking about this

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ اس اسلام دشمن اور ذلیل اقدام کی خبر پھیلنے میں بھی دیر لگی، مسلمان حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ اس کے خلاف عالمی سطح پر قدم اٹھائیں اور اس نوجوان کو رہا کرائیں جس نے مسلمانوں کے دل جیتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں