بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد وائے پلس (+Y) سیکیورٹی کور فراہم کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’وائے پلس‘ کیٹیگری کی سیکیورٹی ملنے کا مطلب ہے کہ شاہ رخ خان کی سیکیورٹی پر 11 اہلکار موجود رہیں گے، جن میں سے 6 کمانڈوز ہوں گے۔
شاہ رخ خان کو قتل دھمکیاں ملنے کے بعد مہاراشٹرا حکومت نے اُن کی سیکیورٹی بڑھا کر وائے پلس کردی ہے۔
شاہ رخ خان نے ریاستی حکومت کو درخواست کی تھی کہ انہیں فلم پٹھان اور جوان کی کامیابی کے بعد قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
کنگ خان کو 5 اکتوبر سے وائے پلس سیکیورٹی کور فراہم کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے ریاستی انٹیلی جنس ادارے، پولیس کمشنرز، ضلعی پولیس اور اسپیشل پروٹکشن یونٹ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
ریاستی حکومت نے شاہ رخ خان کو 11 سیکیورٹی اہلکار فراہم کردیے ہیں، جن میں 6 کمانڈوز، 4 پولیس اہلکار اور ٹریفک کلیئرنس اہلکار شامل ہےجبکہ پولیس اہلکار اُن کے گھر پر تعینات رہیں گے۔