قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید


سری نگر: 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا جب کہ گزشتہ برس ستمبر میں زخمی ہونے والا نوجوان بھی آج دم توڑ گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی میں قابض بھارتی فوج کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، ریاستی دہشت گردی کے تازہ واقعے میں سفاک بھارتی فوج نے 3 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔علاوہ ازیں ستمبر 2018 میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان مہران احمد باندے بھی آج خالق حقیقی سے جا ملا۔

کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا واقعہ ضلع  شوپیاں کے علاقے مولو چتراگام میں پیش آیا جس کے بعد علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی جارحیت کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فوج نے روایتی حربے اپناتے ہوئے پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی


اپنا تبصرہ لکھیں