پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیری رحمان نے الزام لگایا ہے کہ نیب حکومت کی مرضی پر چل رہا ہے اور جلسوں سے پہلے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا نیب نیازی گٹھ جوڑکا ثبوت ہے۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب )نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ۔
سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر شیری رحمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ نیب کی کارروائیوں پراعلیٰ عدالت سے لے کرعالمی اداروں نےسوالات اٹھائے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ لگتا ہےحکومت کےساتھ نیب بھی گھبراہٹ کا شکار ہے، چیئرمین نیب اختیارات کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں ۔
شیری رحمان نے کہا کہ قائدین کو گرفتار کریں یا کارکنوں کو،پیپلزپارٹی حکومت کوگھربھیج کر رہے گی۔