پاکستان اسکواڈ کا فی الحال صرف آئرلینڈ اور انگلینڈ سے سیریز کیلئے اعلان کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ورلڈکپ کےلیے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانے کا امکان ہے۔
میگا ایونٹ کےلیے پاکستان ٹیم کا اعلان آئرلینڈ سیریز کے بعد کیا جاسکتا ہے۔
یکم مئی کی ڈیڈلائن صرف ابتدائی فہرست کی ہے، حتمی اسکواڈ 25 مئی تک اعلان کیا جاسکتا۔
خیال رہے کہ پی سی بی نے 2023 ورلڈکپ کےلیے بھی ٹیم کا اعلان ابتدائی ڈیڈ لائن کے بعد کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی سلیکٹرز اگلے ایک دو روز میں آئرلینڈ اور انگلینڈ سے سیریز کےلیے ٹیم کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو آئرلینڈ میں 3 اور انگلینڈ میں 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی سلیکٹرز کو حارث رؤف، اعظم خان، عرفان نیازی اور محمد رضوان کی فٹنس رپورٹس کا انتظار ہے۔
دو طرفہ سیریز کےلیے اسکواڈ کا اعلان گیری کرسٹن کی مشاورت سے کیا جائے گا۔