فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی


فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھارتی فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی۔

غیر میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن میں غیر ضروری اور بیرونی مداخلت کے باعث رکنیت کو معطل کیا جس کے بعد بھارت انڈر 17 فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم ہوگیا۔

فیفا حکام کا کہنا ہے کہ فٹبال فیڈریشن کی منتخب باڈی کے سپرد کیے جانے تک بھارت کی رکنیت معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ پابندی کی وجہ سے بھارت اکتوبر میں انڈر 17 ورلڈ کپ کی میزبانی نہیں کرسکے گا۔

فیفا کی عالمی رینکنگ میں بھارتی ٹیم 104 نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کا 196 واں نمبر ہے۔

12


اپنا تبصرہ لکھیں