وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
عابد شیرعلی نے فیصل واوڈا کیخلاف برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی میں شکایت درج کرادی
فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
فیصل واوڈا کا دُہری شہریت پر حلف نامہ جعلی ہونے کا انکشاف، ’نااہل ہوسکتے ہیں‘
الیکشن کمیشن فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت 3 فروری کو کرے گا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل انکشاف ہوا تھا کہ فیصل واوڈ نے الیکشن کمیشن میں اپنی دوہری شہریت کے حوالے سے غلط حلف نامہ جمع کرایا تھا۔