فیصل قریشی کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں؟

فیصل قریشی کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں بتادیا ہے۔

فیصل قریشی نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ سجل علی کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ سجل علی میری پسندیدہ اداکارہ سجل علی ہیں کیونکہ مجھےلگتا ہےکہ ان میں کوئی جادو ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے سجل کے ساتھ میں نے صرف ایک ہی سیریل میں کام کیا ہے لیکن ان کے اندر واقعی کوئی جادو ہے۔

فیصل قریشی نےایوارڈ شوز کے بارے میں انکشاف کیا کہ لوگوں کو اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ایوارڈز نہیں ملتے بلکہ اس میں لابی اور ذاتی پسند یا ناپسند کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ایوارڈز ملنے میں شو آرگنائزر، چینلز اور اسپانسرز سب اپنا اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ایوارڈز شوز میں اپنے پسندیدہ فنکاروں کو اکٹھا کر کے ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔

فیصل قریشی نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ایک زمانے میں وہ بھی فیورٹ رہے ہیں لیکن اب وہ ان باتوں کی پروا نہیں کرتے۔


اپنا تبصرہ لکھیں