فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے

فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے


پاکستانی اداکار فیصل قریشی اہلیہ ثناء فیصل کے لیے اسٹائلسٹ بن گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اداکار نے صارفین کے دل جیت لیے۔

فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں ویڈیو شیئر کی جو بعدازاں وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکار اطمینان سے اپنی اہلیہ کے بالوں کو اسٹائل دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

صرف یہ ہی نہیں ان کی اہلیہ نے اسٹائلنگ کے بعد فائنل لُک بھی فالوورز کے ساتھ شیئر کیا، جس میں ان کے بالوں کا خوبصورت انداز بخوبی نظر آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اداکار کی تعریف کرنے لگے، ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا یہ اب تک کی سب سے خوبصورت ویڈیو ہے، ایک اور صارف نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ آپ دونوں کو ایسے ہزاروں لمحات ایک دوسرے کے ساتھ نصیب کرے‘۔

خیال رہے کہ فیصل قریشی اور ثناء فیصل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، ان کے دو بچے ہیں، ایک بیٹی آیت اور بیٹا فرمان قریشی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں