فیصل آباد: پی ٹی آئی صوابی کے جلسے میں شرکت کرنے والی خواتین کی وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 6 خواتین سمیت 9افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات صوابی میں جلسے کے بعد کراچی سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی کی خواتین ارکان وین میں سوار براستہ موٹر وے واپس جا رہی تھیں کہ فیصل آباد کے قریب پنڈی بھٹیاں کے علاقے میں وین ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں وین میں سوار 6 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی سے نکال کر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔