فیشن ویک کے اختتامی دن رنگ برنگی ملبوسات پیش


پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل (PFDC) کے تحت منعقد ہونے والے پاکستان سنسلک فیشن ویک (PSFW) کے اختتامی دن بھی متعدد برانڈز نے رنگ برنگے ملبوسات پیش کیے۔

تین روزہ فیشن ویک کا آغاز 12 اپریل کو ہوا تھا جس کا اختتام 14 اپریل کو ہوا اور آخری روز 8 فیشن ہاؤسز نے ملبوسات پیش کیں۔

آخری روز اگرچہ 8 فیشن ہاؤسز نے ملبوسات پیش کیں، تاہم فیشن ویک کے اختتامی دن پر زاہا اور خدیجہ شاہ کے چرچے رہے۔

مجموعی طور پر فیشن ویک کے تینوں دن فیشن برانڈز کی جانب سے پیش کی گئی ملبوسات کو سراہا گیا اور کچھ فیشن ڈیزائنرز کی ملبوسات نے تو شائقین کے دل جیت لیے۔

آخری روز ’خاص، صنور، المراہ، کمال، ایچ ایس وائے، نومی انصاری اور ریپبلک سمیت دیگر فیشن ہاؤسز اور ڈیزانئرز نے اپنی ملبوسات پیش کیں۔

فیشن ویک کے آخری روز اداکارہ ماورا حسین بھی جلوہ گر ہوئیں جب کہ اداکارہ میرا اور رکن پنجاب اسمبلی اور ڈیزانئر حنا بٹ بھی شریک ہوئیں۔

فیشن ویک کے پہلے روز زارا شاہ جہاں، ثانیہ مسکتیا، حسین ریہار، یاسر وحید اور فہد حسین جیسے ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشنز ریمپ پر پیش کیں۔

جبکہ ثانیہ مسکتیا اور زارا شاہ جہاں اپنے منفرد ڈیزائن کے ساتھ پہلے روز سب کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی ڈیزائنرز بن کر سامنے آئیں۔

فیشن ویک کے دوسرے دن چیپٹر 2 بائے کھادی، ثنا سفیناز، دی رائزنگ ٹیلنٹ شوکاس، سائرہ شکیرا اور ہاؤس آف کامیار رکنی جیسے برانڈز اپنی کلیکشن کے ساتھ سامنے آئے۔

ان تمام برائنڈز میں چیپٹر 2 بائے کھادی اور ہاؤس آف کامیار رکنی کی کلیکشنز کے سب سے زیادہ تعریفیں بٹوریں۔

آخری روز تعریفیں بٹورنے والے ڈیزائن

زاہا- خدیجہ شاہ کے پیش کردہ ملبوسات

نومی انصاری کے پیش کردہ ملبوسات

ریپبلک – عمر فاروق کے پیش کردہ ملبوسات

ایچ ایس وائے کے ملبوسات


اپنا تبصرہ لکھیں