فیس بک پر مخصوص گروپ میں پوسٹنگ کا آزمائشی فیچر متعارف


برکلے، کیلیفورنیا: فیس بک نے ایک نئے آپشن کی آزمائش شروع کردی ہے جس کے تحت آپ اپنی پوسٹ اور اسٹوریز دکھانے کے لیے مخصوص حلقے کا انتخاب کرسکیں گے یا اسے پرائیوٹ بھی رکھ سکتے ہیں۔ اسی طرح تمام روابط کی بجائے آپ اسٹوری مخصوص گروپ میں بھی پوسٹ کرسکیں گے۔

فیس بک کے مطابق یہ آپشن میسنجر میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے خواہ وہ آپ کے دوستوں کا قریبی حلقہ ہوا یا اہلِ خانہ ہوں۔ اس آپشن پر تجزیہ کار مینچن وونگ نے کہا ہے کہ یہ فیچر ’فیورٹس‘ لسٹ کے کئی آپشن فراہم کرتا ہے۔ اس کے لیے آپ فیورٹ کی لسٹ بھی بناسکتے ہیں اور اس میں لوگوں کو شامل بھی کرسکتے ہیں اور انہیں باہر بھی نکال سکتے ہیں۔

تجزیہ کاروں نے بتایا ہے کہ یہ آپشن انسٹا گرام سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے جس میں پہلے ہی ’کلوز فرینڈ‘ کا فیچر موجود ہے۔ انسٹا گرام نے یہ آپشن گزشتہ برس دسمبر میں جاری کیا تھا۔

اگرچہ فیس بک نے اس کو باقاعدہ طور پر جاری کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا لیکن اس سے برانڈ اور کمپنیوں کو اپنے صارفین کے ہدف تک پیغام پہنچانے میں مدد کرے گا۔ اسی سے ملتا جلتا ایک آپشن فیس بک نے ’ٹاپ فینز‘ کی صورت میں بھی فراہم کیا ہے جو اب بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

فیس بک کمپنی کے اندر اس کی آزمائش جاری ہے تاہم اس پر کوئی واضح بیان نہیں دیا گیا اور نہ ہی کوئی پریس ریلیز جاری کی گئی، تاہم 2020ء کے وسط تک فیس بک اسٹوری شیئرنگ کے کئی آپشن ضرور پیش کرے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں