فیس بک پاس ورڈ چرانے والی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن

فیس بک پاس ورڈ چرانے والی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن


سلیکان و یلی: 

اینڈروئیڈ صارفین ان ایپلی کیشنز کو استعمال نہ کریں کیوں کہ یہ ایپس آپ کے فیس بک اکاؤنٹ کی لاگ ان اور پاس ورڈ چرالیتی ہیں۔

موبائل فون اورکمپیوٹرمال ویئرپرنظررکھنے والی ویب سائٹ ڈاکٹرویب نے ایسی موبائل ایپلی کیشن کی نشان دہی کی ہے جو کہ موبائل میں انسٹال ہونے کے بعد آپ کے فیس بک اکاؤنٹ کی لاگ ان تفصیلات اورپاس ورڈز کی معلومات چُرا لیتی ہیں۔

یہ ایپلی کیشن کچھ عرصے قبل تک گوگل پلے اسٹور پر دست یاب تھیں۔ بے ضررسافٹ ویئر کی شکل میں موجود ٹروجنزاسٹیلرز پر مشتمل ان ایپلی کیشنز کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد بارانسٹال کیا گیا تاہم سیکیوریٹی ماہرین کی جانب سے رپورٹ کرنے پر گوگل نے ان ایپلی کیشنز کوپلے اسٹورز سے ہٹا دیا ہے۔

یہ ٹروجنز ایپس اپنے متاثرہ فرد کو بے وقوف بنانے کے لیے خصوصی میکانیزم استعمال کرتی ہے۔ ضروری سیٹنگز کے بعد یہ ویب ویو میں فیس بک کا حقیقی ویب ایڈریس https://www.facebook.com/login.php ظاہر کرتے ہوئے استعمال کنندہ کو اپنی یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ داخل کرنے کا کہتی ہے۔ اس کے بعد اسی ویب ویو پر وہ ’جاوا اسکرپٹ‘ کو لوڈ کردیتی ہیں اور پھرہیکرزیہ اسکرپٹ براہ راست داخل کی گئی لاگ ان انفاریشنز کو ہائی جیک کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

یہ ٹروجنز ایپس اس جاوا اسکرپٹ کو ’جاوا اسکرپٹ انٹر فیس انیوٹیشن‘ کے ذریعے فراہم کیے گئے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے لاگ ان اور پاس ورڈ کو چرا کر ہیکرکے سرور پر منتقل کردیتی ہیں۔ یہ ایپلی کیشنز موجودہ آتھرائزیشن سیشن سے کوکیز کو بھی چرا کر سائبر کرمنلز کو بھیج دیتی ہیں۔

ذیل میں کچھ اہم اور مشہورٹروجنز ایپلی کیشنز کی تفصیلات دی گئیں ہیں۔

پپ فوٹو(PIP Photo)

پپ فوٹو تصاویر کی ایڈیٹنگ کرنے والی ایپ ہے، Lillians کی جانب سے ڈیولپ ہونے والی اس ایپ کو اینڈوروئیڈ ڈیوائسز پر 50 لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

پراسیسنگ فوٹو(Processing Photo)

یہ بھی ایک فوٹو ایڈیٹنگ کی ایپ  ہے۔ ڈیولپر chikumburahamilton کی جانب سے ڈیزائن کی گئی اس ایپ کو بھی 50 لاکھ سے زائد مرتبہ اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر انسٹال کیا جاچکا ہے۔

ربش کلینر(Rubbish Cleaner)

اس ایپ کواینڈروئیڈ ڈیوائسز کی پرفارمنس کو اوپٹیمائز کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، اسے دس لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

ہورواسکوپ ڈیلی (Horoscope Daily)

روزانہ کا زائچہ بتانے والی یہ ایپلی کیشن 10 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہوئی، اسے ڈیولپرHscopeDaily momo کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

 انویل فٹنس( Inwell Fitness)

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ فٹنس ایپ ہے۔ اسے بھی اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر 50 لاکھ سے زائد بارڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

ایپ لاک کیپ (App Lock Keep)

بہ ظاہر دوسری ایپلی کیشنز تک رسائی کو محفوظ بنانے والی یہ ایپلی کیشن خود استعمال کنندہ کے لیے ایک بڑا خطرہ تھی اسے 5 ہزار سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں