فیس بک نے جوڑوں کے لیے ایک نئی ایپ ٹیونڈ متعارف کرائی ہے۔
اس ایپ میں جوڑے تصاویر، نوٹس، کارڈز، وائس میمو،میوزک اور موڈز شیئر کرسکیں گے جبکہ ڈیلی ڈائری نامی فیچر بھی موجود ہے۔
فیس بک کے مطابق یہ ایپ آن لائن پرائیویٹ اسپیس ہے جہاں آپ اور آپ کا شریک حیات ہی ہوسکتے ہیں۔
اس میں ڈیجیٹل اسکریپ بک کے انداز کی فیڈ ہے جو ایک جوڑا ہی دیکھ سکتا ہے اور کاسٹیوم ری ایکشنز اور اسٹیکرز بھی شیئر کرسکتا ہے۔
ویسے یہ ایپ دیگر سوشل میڈیا ایپس سے کچھ زیادہ مختلف ننہیں جس میں لوگ براہ راست ایک دوسرے سے بات کرسکتے ہیں۔
مگر یہ ایپ صرف جوڑوں تک محدود ہے جو کمپنی کے خیال میں تعلق کو مضبوط بنانے میں مدد دے سکے گی۔
اس میں کوئی بھی اپنے شریک حیات کو اس کے ففون نمبر کی مدد سے ایڈ کرسکے گا۔
فی الحال یہ ایپ صرف امریکا اور کینیڈا میں آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کو ہی دستیاب ہوگی اور کمپنی نے دیگر ممالک میں اسے متعارف کرانے کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔