فیروز خان کی دوسری اہلیہ کے ہمراہ نئی تصویر پر صارفین نے علیزا سلطان کا ذکر چھیڑ دیا

فیروز خان کی دوسری اہلیہ کے ہمراہ نئی تصویر پر صارفین نے علیزا سلطان کا ذکر چھیڑ دیا


ٹی وی و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار، گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان نے دوسری اہلیہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر نئی تصویر شیئر کی ہے۔

فیروز خان کی نئی تصویر اُن کے مداحوں کو خوب بھا گئی ہے جس میں اس خوبصورت جوڑی نے میچنگ کرتے ہوئے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

کسی صارف نے اس جوڑی کو خوبصورت ترین قرار دیتے ہوئے نظرِ بد دور کی دعا دی ہے تو کسی نے فیروز خان کی نئی اہلیہ کو اداکار کے لیے ’کیوٹ پنچنگ‘ بیگ لکھا ہے۔

اس تصویر پر جہاں اس نئی نویلی جوڑی کی خوب تعریفیں اور دعائیہ کمنٹس کیے جا رہے ہیں وہیں ایک صارف نے اداکار کی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کا ذکر چھیڑ دیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ علیزا سلطان سے متعلق آپ کا کیا کہنا ہے؟‘

اس کمنٹ کو تاحال سیکڑوں افراد لائیک کر چکے ہیں جبکہ اس پر کئی کمنٹس آ رہے ہیں جن  میں صارفین آپس میں  ہی الجھ پڑے ہیں۔

کسی صارف کا کہنا ہے کہ ’فیروز خان اور علیزا کی طلاق ہو گئی ہے اب یہ سوال ختم ہو جانا چاہیے‘ جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ’فیروز خان نے علیزا کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، یہی وجہ ہے کہ علیزا نے دو بچوں کے باوجود اداکار کو چھوڑ دیا۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک صارف نے دوسری شادی کرنے والے مردوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مردوں کے لیے بیوی بچوں کو چھوڑ کر آگے بڑھ جانا کتنا آسان ہوتا ہے مگر خواتین ایسی نہیں ہوتیں، خواتین کو پہلے اپنے بچوں کے لیے سوچنا پڑتا ہے۔‘

دوسری جانب ایک صارف نے تو فیروز خان کو دوسری اہلیہ کا خیال رکھنے کا مشورہ دے ڈالا، صارف کا اپنے تبصرے میں لکھنا ہے کہ ’فیروز ہمیشہ اس کا ساتھ دینا، اس کا بہت خیال رکھنا، یہ واقعی میں بہت معصوم لگتی ہیں۔‘


اپنا تبصرہ لکھیں