پاکستان کے سابق اداکار فیروز خان نے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔
اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی اور خود کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
فیروز خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکار نے کیمشن میں مداحوں کے لیے دُعا کی۔
https://www.instagram.com/p/CCedgSaBdcN/?utm_source=ig_web_copy_link
اداکار نے لکھا کہ میں ہمیشہ آپ سب کے لیے بھی اللّہ تعالیٰ سے وہی دُعا کرتا ہوں جو اپنے لیے کرتا ہوں کیونکہ آپ میرے لیے بہت عزیز ہیں۔‘
فیروز نے بتایا کہ میرے دوستو میری دُعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ آپ کی جان و مال، شہرت، اہل خانہ اور آپ کی ہر قیمتی شے کی حفاظت کرے آمین‘
فیروز خان نے لکھا کہ کبھی بھی اللّہ تعالیٰ کی رحمت سے نااُمید نہ ہونا، اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ہر جائز کوشش کرو اور کامیاب ہو۔
دوسری جانب اداکار نے یہ بھی کہا کہ کسی وجہ سے تُم شکست کھاکر گِر جاتے ہو تو دوبارہ کھڑے ہو اور جدوجہد کرو لیکن کبھی مایوس نہ ہونا اور کوشش کرتے رہنا۔
اِس سے قبل فیروز خان کی بڑی بہن حمیمہ ملک نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میرے پیارے بھائی اللّہ پاک تمہیں ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور میری دُعا ہے کہ اللّہ تمہیں لمبی زندگی عطا کرے آمین۔
واضح رہے کہ فیروز خان کی پوسٹ پر اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل اور طوبیٰ صدیقی نے بھی کمنٹ کرکے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔