فیروز خان سے میرا موازنہ سمجھ سے بالاتر ہے، ہارون کادوانی

فیروز خان سے میرا موازنہ سمجھ سے بالاتر ہے، ہارون کادوانی


کراچی: پاکستان شوبز میں حال ہی میں قدم رکھنے والے اداکار ہارون کادوانی نے ساتھی اداکار فیروز خان سے اپنے موازنے کو سمجھ سے بالاتر قرار دے دیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے اور فیروز خان کے موازنے پر بات کرتے ہوئے ہارون کادوانی کا کہنا تھا کہ فیروز ایک کامیاب آرٹسٹ ہیں ہم دونوں کی اپنی پہچان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا نظریہ مختلف ہے، میں ہمیشہ مثبت سوچتا ہوں ایسا ممکن ہی نہیں ہے کہ میں کسی کو ریپلیس کر دوں گا بلکہ میں تو دعا گو ہوں کہ جو بھی محنت کر رہا ہے اللہ تعالیٰ سب کو کامیابیاں دیں۔

یاد رہے کہ جب سے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی کے بیٹے ہارون کادوانی نے شوبز میں قدم رکھا ہے تب سے سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے فیروز خان اور ہارون کادوانی کا موازنہ کیا جاتا جارہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں