فہد مصطفیٰ کی 10برسوں بعد ٹی وی ڈراموں میں واپسی

فہد مصطفیٰ کی 10برسوں بعد ٹی وی ڈراموں میں واپسی


پاکستانی معروف ٹی وی و فلم اداکار، میزبان و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ ایک دہائی بعد ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ اداکار فہد مصطفیٰ نے شوبز انڈسٹری میں اپنے کریئر کا آغاز 2003ء میں ڈرامہ سیریل ’امراؤ جان ادا‘ سے کیا تھا۔

ڈرامہ انڈسٹری کو 12 سال دینے کے بعد اداکار نے 2015ء میں ٹی وی سے وقفے کا اعلان کیا تھا۔

فہد مصطفیٰ 2015 میں آخری بار ڈرامہ سیریل ’دوسری بیوی‘ میں دیکھے گئے تھے۔

بعد ازاں فہد مصطفیٰ میزبانی اور فلم پروڈکشن کے شعبے میں مصروف رہے۔

اب اداکار فہد مصطفیٰ نے 10 برسوں بعد خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ اسکرین ٹی وی اسکرین پر واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈرامہ انڈسٹری کی اس نئی جوڑی کی آن اسکرین کمیسٹری شائقین کو کیسی لگے گی اس سے متعلق کچھ کہنا تو قبل از وقت ہوگا مگر نجی ٹی وی پر نشر کیے جانا والا یہ ڈرامہ جَلد ہی آن ایئرکر دیا جائے گا۔

ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے ڈرامہ سریل کا نام ’کبھی میں کبھی تم‘ ہے جس کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں