فورٹ عباس کے قریب مسافربس حادثے کا شکار؛ 5 افراد جاں بحق


بہاول نگر:فورٹ عباس کے قریب مسافربس الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بہاولنگر میں فورٹ عباس کے قریب مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 مسافرجاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے مسافروں میں نازیہ بی بی، اقراء بی بی، محمد ندیم، انیلا یونس اور محمد ہاشم شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے فورٹ عباس میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں