فواد عالم کے ساتھ زیادتی ہوئی، انہیں ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے، معین خان


 کراچی: 

سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ فواد عالم کو ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے تاہم ان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق کپتان معین خان نے کہا کہ کرکٹ میں میرٹ کو آگے لانے کی ضرورت ہے ورنہ ہماری ساکھ بحال نہیں ہوسکتی، ڈومیسٹک  کرکٹ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو منتخب کیاجانا چاہیے، فواد عالم کو پاکستان ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے، فواد کا تعلق بھی اسی ملک سے ہے اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ایسے طرز عمل سے پاکستان کرکٹ کی ساکھ متاثر ہورہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں