فواد خان کے بعد سجل علی بھی بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار: ہیرو کا نام بھی سامنے آگیا

فواد خان کے بعد سجل علی بھی بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار: ہیرو کا نام بھی سامنے آگیا


پاکستانی ڈرامہ، لالی و بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ آئندہ بالی ووڈ پروجیکٹ میں معروف ہیرو پرابھاس کے ہمراہ رومانس لڑاتی نظر آئیں گی۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق سجل علی اور اداکار پرابھاس رومانوی ڈرامے میں ایک ساتھ کام کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ سجل علی بالی ووڈ کی فلم ’مام‘ میں اداکار عدنان صدیقی اور بالی ووڈ، لیجنڈری آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ہمراہ نظر آئی تھیں۔

تھرلر اور فرائم پر مبنی بالی ووڈ فلم ’مام‘ میں سجل علی نے عدنان صدیقی اور سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔

یہ فلم 2017ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

میڈیا روپورٹس کے مطابق اب اداکارہ سجل علی 7 سال بعد بالی ووڈ میں ایک بار پھر سے اپنے نام کی ڈھاک بٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سجل اور پرابھاس کے رومانوی ڈرامے کی ہدایتکاری ہنو راگھواپوڈی دیں گے۔

یاد رہے کہ دوسری جانب پاکستانی معروف اداکار و ماڈل فواد خان نے بھی وانی کپور کے ساتھ 8 سال کے طویل وقفے کے بعد بالی ووڈ میں واپسی سے انٹرنیٹ پر خوب دھوم مچائی ہوئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں