جیو فلمز کی پیشکش دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی شاندار کامیابی کے بعد سپر اسٹار فواد خان نئی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں جلوہ افروز ہوں گے، جس کا ٹریلر اور پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ کرکٹر وسیم اکرم اور فواد خان نے زبردست لڑائی کی تیاریاں شروع کردیں۔ جیت کس کی ہوگی اس کا فیصلہ عید پر ہوگا۔
فواد خان فلم منی بیک گارنٹی میں وسیم اکرم کے منیجر بنے ہیں۔ فلم میں وسیم اکرم کا بھنگڑا بھی فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
پروڈیوسر شایان خان اور فیصل قریشی کی فلم میں عائشہ عمر، جاوید شیخ، کرن ملک، جان ریمبو، حنا دل پذیر، شایان خان، میکال ذوالفقار اور دیگر فنکار دلچسپ کرداروں میں جلوہ افروز ہوں گے۔