فواد خان اور زلفی بخاری جنوبی ایشیا میں بہترین لباس پہننے والے مردوں کی فہرست میں شامل


جب بھی ایشیا کے پُرکشش مردوں کی بات کی جائے تو ہم سب کے دماغ میں اداکار فواد خان کا نام تو ضرور ہی آتا ہوگا اور فواد خان کو سرحد پار  بھارت میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں برطانیہ کے ایشین اسٹائل میگزین کی جانب سے ایک فہرست مرتب کی گئی ہے جس میں جنوبی ایشیا کے بہترین لباس پہننے والے مردوں کے ناموں کو شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی ایشیا کے بہترین لباس پہننے والے 5 مردوں میں اداکار فواد خان کا نام بھی شامل۔۔۔۔۔

اس فہرست میں پاکستان کے 2 مردوں کو چنا گیا ہے جس میں ایک فواد خان جب کہ دوسرے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری ہیں۔

بہترین لباس پہننے والے مردوں کی فہرست میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

فواد خان اور زلفی بخاری کو برطانیہ کے ایشین میگزین کی فہرست میں مغربی اور مشرقی دونوں طرز کے لباس ملبوس کرنے کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی ایشیا کے بہترین لباس پہننے والے مردوں کی اس فہرست میں ہالی ووڈ اداکار رضوان احمد جو کہ رز احمد کے نام سے مشہور ہیں ان کا نام بھی شامل ہے۔

دوسری جانب اسٹائل آئیکون فہرست میں بہترین لباس پہننے والے مردوں میں بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی اور رنویر سنگھ کے نام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں