فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد طوفان گیمی تائیوان کے قریب پہنچ گیا

فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد طوفان گیمی تائیوان کے قریب پہنچ گیا


فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد طوفان گیمی تائیوان کے قریب پہنچ گیا، طوفان آج شام تائیوان کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرائے گا۔

تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں اسکول، دفاتر اور مارکیٹیں بند ہیں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر 2 ہزار سے زائد افراد کا انخلاء کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام ڈومیسٹک اور 200 سے زائد بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ طوفان گیمی 8 سالوں میں تائیوان سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور طوفان ہو گا۔

دوسری جانب طوفان کل چین کے صوبے فوجیان سے ٹکرائے گا، فوجیان میں کل سے تمام ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان گیمی کے باعث فلپائن میں شدید بارشیں اور سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی۔

فلپائن میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں