فلم گھومر کے تین ایوارڈز جیتنے پر امیتابھ کی ابھیشک کے نام جذباتی پوسٹ

فلم گھومر کے تین ایوارڈز جیتنے پر امیتابھ کی ابھیشک کے نام جذباتی پوسٹ


بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے اداکار ابھیشک بچن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم گھومر کو حالیہ ایوارڈ شو میں تین ایوارڈ جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

اتوار کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کا پوسٹر شیئر کرنے کے ساتھ انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے ایک جذباتی نوٹ بھی تحریر کیا۔

اپنے نوٹ میں بالی ووڈ کے شہنشاہ نے لکھا، “میری دعائیں، میری تعریفیں اور میری محبتیں ابھیشک تمہارے لیے ہیں، تم نے مجھے قابل فخر و تحسین بنا دیا۔”

جیسے ہی یہ پوسٹ اپ لوڈ ہوئی تو پرستاروں اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے کمنٹس آنا شروع ہوگئے۔

بیٹے ابھیشک بچن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہینڈز ایموجیز پوسٹ کی جبکہ مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے فلم کو شاندار قرار دیا۔

واضح رہے کہ ہدایتکار آر بلکی کی فلم گھومر گزشتہ برس اگست میں ریلیز ہوئی جس میں ابھیشک کے ساتھ سیامی کھیر، شبانہ اعظمی، انگاد بیدی اور دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں