فلم ’’گاڈزیلا۔ کنگ آف دی مونسٹرز‘‘ کا پہلے ہفتے ہی 7 ارب 16 کروڑ روپے سے زائدکا بزنس


لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 03 جون2019ء) ہالی وڈ فلم ’’گاڈزیلا۔ کنگ آف دی مونسٹرز‘‘ نے نا رتھ امریکی باکس آفس پر پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’گاڈزیلا۔ کنگ آف دی مونسٹرز‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 7 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے ۔گاڈزیلا سیریز کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم ’’گاڈزیلا۔

کنگ آف دی مونسٹرز‘‘کی ہدایتکاری مائیکل ڈائو ٹری نے کی ہے جبکہ اداکار بریڈلے وائٹ فورڈ، ملی بوبی براون، وارا فرمیگا، کیلی شینڈلر اور چارلس ڈینس اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مینامی ایچکاوا اور ٹیاچی یویڈاکی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل مونسٹر پر مبنی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی مچانے آ پہنچتی ہے۔ جاپانی سنیما اور لیجنڈنری پکچرز کے تحت بننے والی خوف اور دہشت سے بھرپور ایکشن ڈرامہ مونسٹر فلم گاڈزیلا؛ کنگ آف دی مونسٹرز 31 مئی کو ریلیز ہوئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں