فلم ’کرِش‘ میں ہریتک روشن کا کردار ادا کرنے والا یہ بچہ اب کہاں ہے؟

فلم ’کرِش‘ میں ہریتک روشن کا کردار ادا کرنے والا یہ بچہ اب کہاں ہے؟


بالی ووڈ کی 2006 میں ریلیز ہونے والی مقبول فلم ’کرِش‘ میں اداکار ہریتک روشن کے بچپن کا کردار نبھانے والا چائلڈ آرٹسٹ مکی دھامیجانی نے اداکاری چھوڑ دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کرِش کی ریلیز کو تقریباً 20 برس مکمل ہونے والے ہیں۔

حال ہی میں چائلڈ آرٹسٹ مکی دھامیجانی نے اپنے انسٹاگرام پر چائلڈ آرٹسٹ سے ڈاکٹر بننے تک کے اپنے سفر پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

جی ہاں چائلڈ آرٹسٹ اب آکھوں کے ڈاکٹر بن گیے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی مذکورہ ویڈیو میں انہوں نے بتایا کے ان کے مریض جب بھی علاج کے لیے آتے ہیں تو یہ ہی کہتے ہیں کہ آپ کو پہلے بھی کہیں دیکھا ہے، ویڈیو کا منظر بدلتا ہے اور فلم کرش کے سیٹ سے ان کی چند بچپن کی یاد گار تصاویر نظر آتی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے طویل کیپشن بھی تحریر کیا اور بتایا کہ کس طرح انہوں نے چائلڈ آرٹسٹ سے آنکھوں کے سرجن بننے کا سفر طے کیا اور اس دوران کن کن تجربات سے گزرے اور بحیثیت چائلڈ آرٹسٹ زندگی میں جو سبق سیکھے، جو تجربات حاصل کئے وہ اب ڈاکٹر بننے کے بعد کس طرح مدد کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اداکاری میں دوبارہ قدم رکھنے کا ارادہ نہیں ہے بلکہ اب وہ صرف ڈاکٹر کی حیثیت سے اپنے مریضوں کے لیے سُپر ہیرو کا کردار ادا کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں