فلم ڈائریکٹر گجنی میں عامر کی جگہ سلمان کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند تھے، پردیپ راوت

فلم ڈائریکٹر گجنی میں عامر کی جگہ سلمان کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند تھے، پردیپ راوت


فلم گجنی سے شہرت پانے والے اداکار پردیپ راوت نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر آے آر موروگادوس ’گجنی‘ میں عامر خان کی جگہ سلمان خان کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند تھے۔ 

ایک انٹرویو کے دوران پردیپ راوت کا کہنا تھا کہ موروگادوس فلم کا ہندی ورژن بنانا چاہتے تھے اور وہ اس میں سلمان خان کو مرکزی کردار میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند تھے۔

پردیپ راوت کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے سلمان خان اس کےلیے موضوع نہیں تھے، کیونکہ وہ جلد غصہ میں آجانے والی شخصیت ہیں اور موروگادوس اس وقت نہ تو ہندی بولتے تھے اور نہ ہی انگریزی میں بات کرتے تھے۔

 انہوں نے بتایا کہ میں نے فلم ڈائریکٹر کو گجنی کے مرکزی کردار کےلیے عامر خان کا نام تجویز کیا تھا۔

پردیپ راوت کا کہنا تھا عامر خان ٹھنڈے مزاج کے آدمی ہیں اور میں اپنے 25 سالہ فلمی کیریئر کے دوران کبھی بھی عامر خان کو کسی پر غصہ کرتے یا چڑچڑاتے ہوئے نہیں دیکھا، انہوں نے کبھی کسی کی بےعزتی نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے کسی کے خلاف برے القابات استعمال کیے۔

انکا کہنا تھا کہ میرا خیال تھا کہ سلمان خان کے ہونے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کے دوران پیچیدگیاں ہوسکتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ عامر خان فلم گجنی کرنے پر اس لیے آمادہ ہوئے کیونکہ وہ مجھے نہ نہیں کرسکتے تھے۔

علم میں رہے کہ سلمان خان ہدایتکار آے آر موروگادوس کے ساتھ فلم سکندر کر رہے ہیں جو آئندہ برس ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں رشمیکا مندانا بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں