فلم ’پٹھان‘ کے مرکزی کرداروں نے کتنا معاوضہ لیا؟

فلم ’پٹھان‘ کے مرکزی کرداروں نے کتنا معاوضہ لیا؟


بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ گزشتہ روز ریلیز ہوئی جس نے پہلے ہی دن کامیابی کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کنگ خان شاہ رخ خان نے فلم پٹھان میں کام کرنے کے سب سے زیادہ35 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے۔

اس کے بعد اداکار جان ابراہم نے فلم میں کام کرنے کا 15 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم کے 10 کروڑ روپے لیے۔

اس کے علاوہ  150 کروڑ روپے فلم کی پروڈکشن پر خرچ ہوئے جب کہ ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کو 15 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

فلم کی تشہیری مہم پر 15 کروڑ کے اخراجات آئے، یہ تمام اخراجات ملا کر ’پٹھان‘ کا کُل بجٹ 240 کروڑ روپے بنا۔


اپنا تبصرہ لکھیں