فلم پروموشن کیلئے ہما قریشی کی ممبئی کے ’ڈبے والوں‘ سے ملاقات

فلم پروموشن کیلئے ہما قریشی کی ممبئی کے ’ڈبے والوں‘ سے ملاقات


پرکشش اداکارہ ہما قریشی نے مشہور زمانہ بھارتی باورچی ترلہ دلال کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کیا ہے۔

آج کل ہما اپنی فلم ’ترلہ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، گزشتہ روز انہوں نے ممبئی کے ’ڈبے والوں‘ سے ملاقات کی۔

دراصل ’ڈبے والے‘ لنچ باکس ڈلیوری اور پھر ڈبے واپس گھر پہنچانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور انہیں ممبئی کی ’لائف لائن‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ایسا کیسے ہوسکتا تھا کہ باورچی کی زندگی پر فلم بنائی جائے اور ’ڈبے والوں‘ کا ذکر نہ کیا جائے۔

ہما قریشی نے ڈبے والوں سے ملاقات کی اور انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے شہر کی جان، ’ڈبے والوں‘ کے ساتھ بہترین پریس کانفرنس ہوئی۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوچکی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں