پاکستانی نژاد امریکی فلمساز اور خوب صورت فنکار شایان خان نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو پرانے رنگ میں واپس لاؤں گا، میری فلم منی بیک گارنٹی کی موسیقی دل میں اتر جائے گی
گزشتہ روز امریکا سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا میں رہتا ہوں لیکن پاکستان سے عشق کرتا ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں شایان خان نے بتایا کہ پاکستانی فلموں کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہت ڈیمانڈ ہے۔
شایان خان نے کہا کہ اسی لیے اپنی فلم کو دو درجن سے زائد ممالک میں عید پر ریلیز کررہا ہوں، مولا جٹ کی کامیابی نے سب کے لیے انٹرنیشنل مارکیٹ کے راستے کھول دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منی بیک گارنٹی کے ہیرو فواد خان اور نامور کرکٹر وسیم اکرم کی وجہ سے ہماری فلم کے بالی ووڈ میں ریلیز سے قبل ہی چرچے ہونے لگے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں شایان خان نے بتایا کہ ہماری فلم کی موسیقی بہت عمدہ ہے، شہزاد رائے کی آواز میں بھی ایک گانا شامل کیا ہے، ایک زبردست گانا عائشہ عمر پر فلمایا گیا ہے جو فلمی شائقین کے دل جیت لے گا۔