فلم’’ لال کبوتر‘‘ ایک اوربین الاقوامی اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب


 کراچی: ہدایت کارکمال خان کی فلم ’’لال کبوتر‘‘ وینکورانٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ حاصل کر نے میں کامیاب ہوگئی۔

رواں سال کی ابتدا میں ریلیزکی گئی فلم ’’لال کبوتر‘‘ کی کہانی کراچی کے ایک ٹیکسی ڈرائیورکے گرد گھومتی ہے۔  فلم میں اداکارہ منشا پاشا اوراحمد علی اکبرنے مرکزی کردار اداکیا تھا۔ فلم شائقین کو بھی بے حد پسند آئی تھی۔

فلم کے مرکزی اداکاراحمد علی اکبرنے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’’لال کبوتر‘‘ وینکور انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

اس سے قبل فلم ’’لال کبوتر‘‘ تصویر ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ارچنا سوئے آڈئنس آیوارڈ جیت چکی ہے۔ اس کے علاوہ یہ فلم سنگاپور ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل  فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہے۔ جب کہ دوماہ قبل فلم کے مرکزی اداکار احمد علی اکبر کو واشنگٹن ڈی سی میں ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کے دوران فلم ’’لال کبوتر‘‘ میں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ’’لال کبوتر‘‘ کا 92 ویں آسکر ایوارڈ  میں انٹرنیشنل فیچر فلم ایوارڈ کی کیٹیگری کے لیے بھی انتخاب کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں