بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑتی ہوئی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ کو فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی کے لئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، اعزاز ملنے کی خوشی اور کامیابی پر اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں طویل نوٹ لکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ نتائج کچھ بھی ہوتے گنگو بائی کاٹھیاواڑی کی شوٹنگ کے آخر دن ہی اس فلم کو اپنے لئے بلاک بسٹر قرار دے دیا تھا۔
انہوں نے جذباتی نوٹ میں سنجے لیلا بھسالی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ گنگو بائی جیسے کردار کو لے کر ان پر بھروسہ کرنے اور یہ کردار انہیں پیش کرنے پر شکریہ، گنگو کر کردار نے مجھے بدل دیا۔ میں اس کردار کو نبھاتے ہوئے بہت کچھ سیکھا۔ میں ہمیشہ آپ کا مقروض رہوں گا! آپ نے دنیا کو معجزات پر پر یقین کرنا سیکھایا ہے۔
انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جتنی تو نہ سہی لیکن اگر میں آُپ کے مقابلے آدھی محنتی بھی بن سکی تو خود کو خوش قسمت سمجھوں گی۔
انہوں نے آخر میں اپنے تمام اہل خانہ، شوہر اور بیٹی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سفر میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔