پاکستان کی مشہور اداکارہ کرن ملک کا کہنا ہے کہ فلم ضرار میں اداکار شان شاہد سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
حال ہی میں بول نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کرن ملک نے فلم ضرار میں بطور صحافی نبھائے گئے اپنے کردار کے بارے میں دلچسپ باتیں بتائیں۔
بول نیوز کے صحافی نے سوال کیا کہ کس صحافی کو دیکھ کر کردار نبھانے میں مدد ملی؟ اداکارہ نے جواب میں کہا کہ فلم کی تیاری میں کئی صحافیوں کو دیکھ کر سیکھا، رات ہونے والے ٹاک شوز کو دیکھتی تھی، ہر اس بات کو سمجھنے کی کوشش کی جو ایک صحافی کو اچھا صحافی بناتی ہے۔ کردار بنھانے میں ان تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا۔
انٹرویو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا شان کے ساتھ پہلی فلم میں کام کرنا آپ کے لیے اعزاز کی بات ہے؟ جس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالکل۔
انہوں نے کہا کہ شان شاہد نے جب فلم میں کام کرنےکوکہا تو یقین نہیں ہوا، پہلے کبھی اداکاری کی نہیں مگر فلم میں اداکار شان سمیت سینیئر فنکاروں نے کردار اداکرنے میں بڑی مدد کی۔ اداکاری میں شان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ مستقبل میں کس طرح کے کردار نبھانے کی خواہش ہے؟ جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک اداکارہ ہوں جو بھی کردار ہو نبھانے کو تیار ہوں، مگر اس کے لیے اسکرپٹ اچھا ہونا لازمی ہے۔