فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور ’ڈنکی‘ میں معمولی مشابہت

فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور ’ڈنکی‘ میں معمولی مشابہت


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں نے اداکار کی نئی فلم ’ڈنکی‘ اور بلاک بسٹر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے درمیان معمولی مشابہت ڈھونڈ لی۔

شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

اس دوران ایک مداح نے اداکار کو اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ٹیگ کیا۔

اس ویڈیو میں شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ اور ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے دو سین کا موازنہ کیا گیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے یہ موازنہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ شاہ رخ خان دونوں فلموں میں تقریباََ ایک جیسی شرٹ پہنے بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اداکار نے مداح کی اس پوسٹ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’زندگی ایک دوڑ ہے مجھے بہت خوشی ہے کہ 11 سرجریوں کے بعد بھی میں اسی طرح سے بھاگ سکتا ہوں جیسے پہلے بھاگ سکتا تھا اور میری وہی ٹی شرٹ مجھے اب بھی بالکل فٹ آتی ہے!

واضح رہے کہ فلم ساز راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ کی کہانی 5 دوستوں کے گروہ کے گرد گھومتی ہے، جو لندن جانے اور رہائش اختیار کرنے کا خواہاں ہیں۔

اس گروپ میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل اور دیگر شامل ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں