پاکستانی متنازع فلم جوائے لینڈ کو آسکر ایوارڈز کے لئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔
اس فلم کو بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری میں 92 ممالک سے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے.
فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسر ملالہ یوسف زئی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فلم کے ڈائریکٹر صائم صادق کو ٹیلی فونک مبارکباد پیش کی ۔
انہوں نے بین الاقوامی ایوارڈز یافتہ فلم کو آسکر کے لیے شارٹ لسٹ کئے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی آن اسکرین اور آف اسکرین ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ اسی کیٹگری میں دنیا بھر سے 15 فلموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ، جس میں ایک بھارتی فلم ’لاسٹ فلم شو‘ بھی شامل ہے۔
دوسری جانب جنوبی بھارت کی فلم’ آر آر آر ‘کے گانے ’ناتو ناتو‘ کو بھی اوریجنل میوزک کی کیٹگری کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔