فلم اسٹارشان اداکاری کے بعد کرکٹ میں بھی چھا گئے


لاہور: فلم اسٹار شان  اداکاری کے بعد کرکٹ میں بھی چھا گئے شان پہلی ایف بی آر ریلوے سینئرز کرکٹ چیمپئن شپ میں انکم ٹیکس کے خلاف بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42رنز بنانے میں کامیاب رہے اورناٹ آؤٹ رہے۔

فلم اسٹار شان صرف 46رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے۔ میچ کے دوران لاہور اسپارٹنز کو انکم ٹیکس کے خلاف پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا رہا۔ ریس کورس پارک کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلے گئے میچ میں لاہور اسپارٹنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

ملک شاہد 48 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے جبکہ فلم اسٹار شان شاہد نے 42 رنز بنائے اور  ناٹ آﺅٹ رہے۔ انکم ٹیکس سینئرز کی طرف سے محمد اکبر اور میاں یاسر نے تین، تین کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔  انکم ٹیکس سینئرز نے 20.2 اوورزمیں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پوراکرلیا۔

عزیز الرحمان اور جنید شیخ نے 38 ،38 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ لاہور اسپارٹنز کی طرف سے فلم اسٹار شان شاہد نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا، خالد چشتی نے 2 وکٹ حاصل کیں۔ طارق سلمان، شاہد اکرم امپائر جبکہ سجاد احمد اسکورر تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں