فلمی دنیا میں اے آر رحمان کو 30 برس مکمل، فلم فیسٹیول منعقد ہوگا

فلمی دنیا میں اے آر رحمان کو 30 برس مکمل، فلم فیسٹیول منعقد ہوگا


بھارت کے مایہ ناز موسیقار اے آر رحمان کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں دھنیں ترتیب دیتے ہوئے 30 برس کا عرصہ ہوچکا ہے۔

انہیں ‘مدراس کا موزارٹ’ کہا جاتا ہے اور وہ کئی دہائیوں سے مداحوں کے پسندیدہ ترین موسیقار ہیں۔

1992 میں فلمساز مانی رتنم نے اے آر رحمان کو فلم ‘روجا’ سے لانچ کیا تھا۔

30 برس میں موسیقی کے خدوخال ہمیشہ کیلئے بدل چکے ہیں اور اس میں اے آر رحمان کا بھی بہت بڑا حصہ ہے۔

ایک سنیما کی طرف سے اے آر رحمان کیلئے چنئی اور کوئمبتور میں 4 سے 9 اگست تک فلم فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے۔

موسیقار نے فلم فیسٹیول کی تفصیلات ٹوئٹر پر شیئر کیں، پوسٹر میں درج تھا کہ 15 فلموں سے بھارتی موسیقی لیجنڈ کے گانوں کو منتخب کرکے 30 سالہ جشن منایا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں