پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ اُن کو فلموں میں رقص کرنے کی والدین کی طرف سے اجازت نہیں ہے۔
حال ہی میں برطانوی میڈیا کو اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ فلموں میں کام کرنے کے لیے ابھی کم عمر ہوں اور والدین نے رقص کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں رقص کرنے کا تو بہت شوق ہے لیکن کیمرے کے سامنے رقص نہیں کر سکتی، اس کے لیے مجھے اعتماد بڑھانا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے تاہم ان کی فلم مولا جٹ ابھی تک نہیں دیکھی۔
سوشل میڈیا پر تنقید سے متعلق اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ جہاں 4 لوگ تعریف کرتے ہیں وہاں 10 لوگ برائی بھی کرتے، ہمیں مثبت چیزوں پر توجہ دینی چاہیے۔