فلسطین کا ایمازون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان


فلسطین نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے فلسطینی شہریوں سے امتیاز برتنے پر ایمازون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین کی وزارت قومی اقتصادیات کا کہناہے کہ ایمازون نے فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں غیر قانونی یہودی آبادکاری کو مقامی فلسطینیوں کی آبادی پر اہمیت دی۔

فلسطینی حکام نے کہا کہ نومبر میں ایمازون نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی آبادکاروں کو مفت شپنگ سروس فراہم کی جب کہ غیر قانونی آبادکاری کے قریب رہنے والے فلسطینیوں کو اس پر 24 ڈالر فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔

فلسطینی حکومت نے اس اقدام پر ایمازون کو ایک قانونی نوٹس بھی بھیج دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ ایمازون اپنی اس پالیسی کو فوری طور پر روکے یا پھر عالمی عدالت انصاف میں قانونی کارروائی کا سامنا کرے۔

دوسری جانب امریکی کمپنی ایمازون نے فلسطینی حکومت کی کارروائی پر کہا ہےکہ اگر فلسطینی اپنے ملک کو اسرائیل میں شامل کرتے ہیں تو ان کے لیے بھی مفت شپنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں