فلسطینی امت مسلمہ کا کفارہ ادا کر رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

فلسطینی امت مسلمہ کا کفارہ ادا کر رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان


امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطینی امت مسلمہ کا کفارہ ادا کر رہے ہیں۔ 

پشاور میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ فلسطین، کشمیر اور میانمار کا مسئلہ بھی آگے لے کر جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں بے شمار لوگ شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی، روزگار اور قرضوں سے نجات کےلیے کام نہیں کیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا آج بھی ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، سب کو بیٹھنا پڑے گا۔ آئینی حدود میں سب کو رہنا ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں