فریکچر کی نوعیت جانچنے کے لیے حسن علی کا اسکین ٹیسٹ آئندہ ماہ ہوگا


لاہور: 

حسن علی کے فریکچرکی نوعیت جانچنے کیلیے اسکین جنوری کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔

ورلڈکپ کے بعد مسلسل فٹنس مسائل سے دوچار پیسر کی میدان میں واپسی کا فیصلہ اس رپورٹ کی روشنی میں کیا جائیگا۔یاد رہے کہ 16جون کو بھارت کیخلاف ورلڈکپ میچ کے دوران ایکشن میں نظر آنے والے حسن علی کمر کی انجری کا شکار ہونے کے بعد بحالی کے عمل سے گزرے، قائد اعظم ٹرافی میں اپنی ٹیم سینٹرل پنجاب کی جانب سے ابتدائی میچ ہی کھیل پائے۔

7 ہفتوں تک فٹنس بحال کرنے کے لیے کوشاں رہے، نومبر کے آخری ہفتے میں ڈومیسٹک ٹیم کو دوبارہ جوائن کیا توٹریننگ کے دوران تکلیف محسوس کرنے پر انکشاف ہوا کہ ان کی بائیں جانب کی دو اور دائیں ایک پسلی میں ہیرلائن فریکچر ہوگیا ہے۔

پی سی بی ڈاکٹرز کی نگرانی میں ان کی بحالی کا عمل 12جنوری کوختم ہوگا جس کے بعد انجری کی نوعیت جاننے کے لیے اسکین کروانے کے بعد ان کی میدان میں واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں