فریال مخدوم کا لباس پر تنقید کرنے والوں کو جواب

فریال مخدوم کا لباس پر تنقید کرنے والوں کو جواب


پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم عمرے کی ادائیگی کے بعد ’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کے لیے منتخب کردہ لباس کی وجہ سے ایک بار پھر شدید تنقید کا شکار ہو گئیں۔

حال ہی میں ’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ کا سعودی عرب کے شہر جدہ میں انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر سے کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم  کے ساتھ شرکت کی۔

فریال مخدوم نے فیسٹیول میں شرکت کرنے کے لیے سلور ریشمی گاؤن پہنا تھا لیکن یہ گاؤن نامناسب اسٹائل کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا۔

جو بات بظاہر سوشل میڈیا صارفین کو اچھی نہیں لگی وہ عمرہ کرنے کے فوراً بعد فریال کا ایسے لباس کا انتخاب تھا۔

عمرے کے دوران مکہ مکرمہ میں لی گئی اپنی تصاویر شیئر کرنے کے ایک دن بعد جب فریال مخدوم نے فلم فیسٹ سے اپنی تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹ سیکشن میں ان کے لباس کے انتخاب پر شدید تنقید کی۔

فریال مخدوم نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ مجھے کسی کو کچھ سمجھانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن پھر بھی میں نے سوچا کہ میں ایک بات واضح کر دوں کہ میں اس سے پہلے بھی کئی بار عمرے پر جا چکی ہوں لیکن اس بار میں نے عمرہ کرنے کا پہلے سے ارادہ نہیں کیا ہوا تھا۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ مجھے’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘میں مدعو کیا گیا تھا اس لیے میں وہاں موجود تھی تو مکہ مکرمہ بھی چلی گئی جو وہاں سے 1 گھنٹے کی دوری پر ہے جبکہ فلم فیسٹیول کے لیے لباس کا انتخاب میں نے پہلے سے ہی کیا ہوا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں