نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں مسلسل تیسرے ماہ اضافہ ہورہا ہے۔
نگران وزیر تجارت کے مطابق فروری میں سالانہ بنیادوں پربرآمدات میں 30 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ جنوری میں 27 فیصد اور دسمبر2023 میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ مینوفیکچرنگ اور انجینیئرنگ کی برآمدات میں 15 فیصد اور فوڈ اینڈ ایگری کلچر کی برآمدات میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
گوہر اعجاز کا کہنا تھاکہ ملکی برآمدات کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہورہی ہے اوربرآمدات کو بڑھانے کے لیے پالیسیوں پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔