ڈھاکا: لیفٹ آرم اسپنر عبدالرزاق فرسٹ کلاس کرکٹ میں 600 وکٹیں لینے والے پہلے بنگلہ دیشی بن گئے۔
عبدالرزاق نے نیشنل کرکٹ لیگ میں کھلنا ڈویژن کی جانب سے میچ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا، مقابلے سے قبل ان کی وکٹوں کی تعداد 594 تھی تاہم رنگپور کی پہلی اننگز میں انھوں نے 69 رنز کے عوض 7 وکٹیں لے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
عبدالرزاق نے گزشتہ برس جنوری میں 500 فرسٹ کلاس وکٹیں مکمل کی تھیں۔