فردین خان کی نئی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا

فردین خان کی نئی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا


بالی ووڈ اداکار فردین خان کی نئی تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کو چونکا دیا ہے۔

فلم ’ہے بے بی‘ کے اداکار فردین خان نے اپنی نئی تصویر شیئر کر کے مداحوں سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات کو حیران کر دیا ہے۔

فردین خان نے فلم انڈسٹری سے کئی برسوں کے وقفے اور ایک بڑی جسمانی تبدیلی سے گزرنے کے بعد اپنے مداحوں کو اپنی تصویر سے دنگ کر دیا ہے۔

فردین خان کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویر میں اُنہیں سمندر کنارے دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ بالکل فٹ اور اپنے پرانے سیڈول جسمانی لُک میں واپس نظر آ رہے ہیں۔

اس پوسٹ کے مختصر سے  کیپشن میں فردین خان نے لکھا ہے کہ ’سورج سمندر اور غروب ہوتا سورج، ایک خوبصورت دن کا بہترین اختتام۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے فردین خان منظرِ عام سے غائب تھے، اُن کی فربہ جسم کے ساتھ وائرل تصویروں نے اُن کے چاہنے والوں کو غمگین کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فردین خان، اداکار رتیش دیش مکھ کی فلم ’وِس فوٹ‘ سے فلم انڈسٹری میں دوبارہ سے انٹری دینے والے ہیں۔

یاد رہے کہ 49 سالہ فردین خان آخری بار 2010ء میں فلم ’دلہا مل گیا‘ میں سشمیتا سین کے ساتھ نظر آئے تھے۔

فردین خان اور موت کی افواہیں

واضح رہے کہ 2022، مارچ میں فردین خان کی موت کی خبریں زیرِ گردش تھیں۔

اداکار کا اپنی موت سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُن کی موت کی جعلی خبروں نے انہیں پریشان کر دیا ہے، اگر یہی خبریں میری ماں دیکھ لے تو انہیں دل کا دورہ پڑجائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں