فرح خان اور کرن جوہر کی کافی ودھ کرن کی نوک جھونک پر مبنی ویڈیو جاری

فرح خان اور کرن جوہر کی کافی ودھ کرن کی نوک جھونک پر مبنی ویڈیو جاری


بالی ووڈ ہدایتکارہ اور کریو گرافر فرح خان نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف شو کافی ودھ کرن کے میزبان کرن جوہر کو کہا ہے کہ وہ لوگوں کو کافی ودھ کرن میں بات کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ 

فرح خان نے مزید کہا کہ وہ کرن جوہر کی جانب سے اپنے لباس کا مذاق اڑانے پر ان سے ناراض ہیں، جس پر کرن جوہر نے کہا کہ وہ صرف فیشن پولیس بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ساز کرن جوہر نے ایک پرمزاح ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کریو گرافر اور ہداہتکارہ فرح خان کو تنگ کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے فرح خان نے اتوار کو اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کی ہے۔ یہ ویڈیو کلپ جس کا آغاز ایک خالی کمرے کے پس منظر سے ہوتا ہے۔

ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے کرن کہتے ہیں کہ معاف کیجیے گا یہ ایک خالی فریم ہے کیونکہ میں صرف ایک شیٹرنگ ویژول دیکھ رہا ہوں، جہاں فرح ان کے سامنے بیٹھی ہیں، پھر وہ کہتے ہیں کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ فرح بہترین لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

فرح خان نے اس سے ملتے ہوئے شوز پہن رکھے ہیں اور بیگ بھی میچنگ ہے۔ جس پر فرح مسکرا کر پوز دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ میرے ناخن کے بارے میں کیا خیال ہے۔

کرن جوہر انکے فیشن اور تیاری کی تعریف کرتے ہیں۔ بعدازاں فرح کہتی ہیں کہ وہ انکا مذاق اڑا رہے ہیں، تاہم کرن اس سے انکار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ تو صرف فیشن پولیس ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں