فرانس میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، ایگزٹ پول کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی جماعت 34 فیصد ووٹوں کے ساتھ آگے ہے۔
بائیں بازو کا پاپولر فرنٹ 28 فیصد کے ساتھ دوسرے اور صدر میکروں کی جماعت 20 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
577 نشستوں پر مشتمل پارلیمان کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ 7 جولائی کو ہوگا۔
یورپی یونین میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کی فتح کے بعد صدر میکروں نے فرانس میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا۔